تجھ کو پورا حق ہے جس کو چاہے تُو حیوان بول
ہاں مگر انسان کو تو کم سے کم انسان بول
تجھ سے ملنے کا مجھے کوئی بہانہ چاہیے
ہو کوئی شکوہ شکایت یا کوئی احسان بول؟
تُو نے چھوڑا شاعری کی سگریٹیں پی رات دن
اور کیا کرتا بھلا ٹُوٹا ہوا انسان بول؟
سرد موسم اور تن پر ایک چادر نام کو
مُفلسی کیا اصل میں یہ ہے تیری پہچان بول؟
ظُلم ظالم مُفلسوں پہ کر رہا ہے رات دن
اور پھر اس پہ یہ کہتا ہے مجھے سُلطان بول
کب تلک آ جائے گا یہ شاعری کا فن مجھے؟
کب تلک رکھوں سرہانے میر کا دیوان بول؟
عبید نجیب آبادی
No comments:
Post a Comment