عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میں کہ قطرہ آپﷺ کے آگے میری اوقات کیا
آپﷺ دریا، آپﷺ کے آگے میری اوقات کیا
یہ زمیں، شمس و قمر سب آپﷺ کی خاطر بنے
اور میں ذرہ، آپﷺ کے آگے میری اوقات کیا
آپﷺ کے ادنیٰ غلاموں کا ہوں میں ادنیٰ غلام
آپﷺ آقا، آپﷺ کے آگے میری اوقات کیا
آپﷺ کا ادنیٰ اشارہ میرے ہر دکھ کا علاج
اے مسیحا! آپﷺ کے آگے میری اوقات کیا
آپﷺ محبوبِ خدا ہیں، آپﷺ شاہِ انبیاء
شاہِ والا آپﷺ کے آگے میری اوقات کیا
وہ سعادت سامنے تھے، اور میں اس خواب میں
کہہ رہا تھا؛ آپﷺ کے آگے میری اوقات کیا
سعادت عابدی
سید سعادت علی ہاشمی
No comments:
Post a Comment