Friday, 14 November 2025

دشمن کے لیے دعا خدائے برتر انہیں شفا دے

 دشمن کے لیے دعا


خدائے برتر

ہماری چیخیں ہمارے سینوں میں جم

گئی ہیں

تمام ساتھی تمام گھائل

ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں

انہیں دکھائیں

کبھی تو ان کے تمام چھالے

ہمارے خوں کو جلا رہے ہیں

کبھی یہ سارے علیل انساں

گریز و طنز و جفا کے آرے چلا رہے ہیں

جواب کیا دیں

خدائے برتر

انہیں شفا دے

کہ ہم وہ اپنے تمام رنگوں کی کائناتیں

جو کتنی صدیوں سے بن کے لاوا

ہمارے سینوں میں جل رہی ہیں


صائمہ خیری

No comments:

Post a Comment