عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
پسند آ گئی وہ ادائے محمدﷺ
کہ خالق ہوا خود فدائے محمدﷺ
نبیؐ جس سے راضی خدا اس سے راضی
رضائے خدا ہے رضائے محمدﷺ
مجھے دیکھ کر حشر میں سب پکارے
یہی ہے یہی مبتلائے محمدﷺ
سکندر کی شوکت کا کتنا ہے شہرہ
مگر تھا اک ادنیٰ گدائے محمدﷺ
ملائک لگاتے ہیں آنکھوں میں اپنی
زہے رتبۂ خاکِ پائے محمدﷺ
کلام، فہیم اور مقبولِ عالم
مگر ہے یہ فیضِ ثنائے محمدﷺ
فہیم گورکھپوری
No comments:
Post a Comment