Sunday, 23 November 2025

ہو اگر آستان نبی پر گزر آرزو میرے دل کی نکل جائے گی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہو اگر آستان نبیﷺ پر گزر آرزو میرے دل کی نکل جائے گی

زندگی میں نیا موڑ آ جائے گا، میری دنیا کی دنیا بدل جائے گی

اسمِ احمدﷺ میں تاثیر اکسیر ہے شرط یہ ہے کہ تُو صدقِ دل سے پڑھے

سارے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے، تیری تکلیف راحت میں ڈھل جائے گی

ہے مدینے پہ قربان عرشِ علا، ہیں مقرب فرشتے یہاں جبہ سا

اس زمینِ مبارک پہ بادِ صبا پاؤں کے بل نہیں سر کے بل جائے گی

اے دلِ مضطرب صبر کر صبر کر، واقعی مصطفیٰﷺ لیں گے تیری خبر

آج حالت بری ہے تو کچھ غم نہ کر، کل سنبھلتے سنبھلتے سنبھل جائے گی

رحمتِ حق برستی ہے شام و سحر، ہیں یہاں خواب فرما شہِ بحر و بر

گنبدِ سبز پر جب پڑے گی نظر، عاشقوں کی طبیعت مچل جائے گی

مجھ کر برتر کہاں کی سراسیمگی وہ کریں گے برے وقت میں یاوری

جب پکارا کروں یا نبی یا نبی، سر پہ آئی ہوئی سر سے ٹل جائے گی


برتر مدراسی

محمد عبدالمناف برتر

No comments:

Post a Comment