Saturday, 15 November 2025

جو پیغام حق کو سنائے محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو پیغامِ حق کو سنائے محمدﷺ

سو باطل کی ہستی مٹائے محمدﷺ

معطر ہے محفل جو آئے محمدﷺ

ہے روشن فضا مسکرائے محمدﷺ

تنفر کی ظلمت مٹی ہے دلوں سے

چراغِ محبت جلائے محمدﷺ

وہاں تک اجالے اماں کے ملیں گے

جہاں تک ہے پہنچی صدائے محمدﷺ

یہ جن و بشر کیا، عرب کیا عجم کیا

سبھی کا نصیبا جگائے محمدﷺ

نثار ایسی دولت کہاں پاسکو گے

کرو شکر تم ہو گدائے محمدﷺ


احمد نثار

No comments:

Post a Comment