زہر کو ہم دوا نہیں کہتے
ہم سزا کو جزا نہیں کہتے
بخش دیتے ہیں وہ خطا ان کی
خود وہ جس کو خطا نہیں کہتے
ہم سے ملتے ہیں جو محبت سے
ان کو ہم کج ادا نہیں کہتے
جس کو ہم دل سے پیار کرتے ہیں
اس کو ہم بے وفا نہیں کہتے
دور ہوں یا قریب ہوں ہم سے
خود کو ان سے جدا نہیں کہتے
وہ تو دونوں جہاں کا مالک ہے
کیوں خدا کو خدا نہیں کہتے
جس میں اندازِ بے وفائی ہو
اس وفا کو وفا نہیں کہتے
پست اخلاق جو بھی ہو بسمل
لوگ اس کو برا نہیں کہتے
بسمل جلالوی
No comments:
Post a Comment