عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
وہی سب دکھوں کا مداوا کریں گے
انہی کو غمِ جاں سنایا کریں گے
کبھی ان کے روضے پہ آنکھیں ملیں گے
کبھی دُور جا کے پکارا کریں گے
وہ آنسو جو برسوں سے پیتے رہے ہیں
درِ مصطفیٰﷺ پہ بہایا کریں گے
اسی نقشِ پا سے کریں گے چراغاں
پھر ہم اس چراغاں میں سجدہ کریں گے
خدا ان کے گھر میں اجالا کرے گا
جو یادِ نبیﷺ سے اجالا کریں گے
خدا ان پہ رحمت کا سایہ کرے گا
رسولِﷺ خدا جن پہ سایہ کریں گے
صائمہ خیری
No comments:
Post a Comment