عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جس نے مجھے گویائی عطا کی ذکر اسی کا کرتا ہوں
وہی پرستش کے لائق ہے اس کو ہی سجدہ کرتا ہوں
میں اس کی خوشنودی کا سامان مہیا کرتا ہوں
مدحتِ آقاﷺ کرتا ہوں اور ذکر مدینہ کرتا ہوں
کچھ اچھا کرنے کا دل میں جب بھی ارادہ کرتا ہوں
لب ہلنے لگتے ہیں میرے ذکر نبیﷺ کا کرتا ہوں
رحمتِ عالم، نورِ مجسم، شافعِ محشر کے صدقے
بیڑا پار مِرا ہو جائے یہی تمنا کرتا ہوں
کب میری قسمت جاگے گی کب مجھ کو بلوائیں گے
آپ کی جانب حسرت میں روز ہی دیکھا کرتا ہوں
مجھ ناچیز کو دیتا ہے توفیق خدا جب اے کوثر
حمد بھی لکھا کرتا ہوں اور نعت بھی لکھا کرتا ہوں
معین الدین کوثر
No comments:
Post a Comment