Thursday, 20 November 2025

قسمت کی بن آئی ہے طیبہ کی گدائی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


قسمت کی بن آئی ہے، طیبہ کی گدائی ہے

طیبہ کی گدائی ہے، قسمت کی بن آئی ہے

یہ میری کمائی ہے، دل ان کا فدائی ہے

دل ان کا فدائی ہے، یہ میری کمائی ہے

یاد آپ کی آئی ہے، دکھ درد و الم غم میں

دکھ درد و الم غم میں، یاد آپ کی آئی ہے

ہر چیز بنائی ہے، تیرے ہی لیے رب نے

تیرے ہی لیے رب نے، ہر چیز بنائی ہے

اک تیری رسائی ہے، سِدرہ سے کہیں آگے

سِدرہ سے کہیں آگے، اک تیری رسائی ہے

جنّت چلی آئی ہے، سرکار کی چوکھٹ پر

سرکار کی چوکھٹ پر، جنّت چلی آئی ہے

کیا اس میں برائی ہے، میں ان کا دوانہ ہوں

میں ان کا دِوانہ ہوں، کیا اس میں برائی ہے

کیوں بات بڑھائی ہے، ہم عشق کے بندے ہیں

"ہم عشق کے بندے ہیں، کیوں بات بڑھائی ہے"

طیبہ کی جدائی ہے، جاوید قضا میری

جاوید! قضا میری، طیبہ کی جدائی ہے


جاوید صدیقی گونڈوی

No comments:

Post a Comment