عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہی دُعا ہے یہی نعت بس، زیادہ نہ کم
ہو میری عُمر تریسٹھ برس، زیادہ نہ کم
عطا ہوا تھا مجھے جتنا اِذن روضے سے
ہوا میں جالی سے اُتنا ہی مَس، زیادہ نہ کم
بس اُتنی جتنی م<را بادشہ اجازت دے
بس اُتنی دیر چلے گا نفس، زیادہ نہ کم
ہماری نعت کو جتنا حضورﷺ نے چاہا
عطا ہوا ہے بس اُتنا ہی رس، زیادہ نہ کم
وہی مِلیں گے جو تقدیر میں لکھے ہوئے ہیں
بس اُتنے پُھول، وہی خار و خس، زیادہ نہ کم
رحمان فارس
No comments:
Post a Comment