عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہم خطاکار و گنہ گار رسولِ عربیﷺ
ہے بڑی آپ کی سرکار رسولِ عربی
بکریاں لے کے چراگاہ میں جالے والے
کر لیا کرتے تھے بیوپار رسولِ عربی
خدمتِ خلق وہ کرتے تھے عبادت کے لیے
ہر گھڑی رہتے تھے تیار رسولِ عربی
تنگ کرنے پہ کبھی بد دعا امت کو نہ دی
ایسے تھے صاحبِ کردار رسولِ عربی
آپ کے وعدۂ کامل پہ یقیں رکھتے ہیں
ہم سیہ کار و گنہگار رسولِ عربی
دل میں حسرت لیے مر جاؤں تمنا ہے یہی
کاش ہو آپ کا دیدار رسولِ عربی
بھیجیے خاکِ شفا شہرِ مدینہ سے یہاں
اُمتی سخت ہیں بیمار رسولِ عربی
بے بسی دور ہو کوثر کی، عطا ہو ہمت
اپنے ہی گھر میں ہے لاچار رسولِ عربی
معین الدین کوثر
No comments:
Post a Comment