Wednesday, 10 December 2025

جب محمد مصطفیٰ تشریف لائے عرش سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب محمد مصطفیٰﷺ تشریف لائے عرش سے

بتکدہ میں جتنے تھے بت منہ کے بل سب گر پڑے

چپکے چپکے جب عبادت ہو چکی چالیس سال

تب وحی آئی; کہ اعلانِ نبوت کیجیے

تیس دن روزہ ملا اور پانچ وقتوں کی نماز

لے کے تحفہ اُمتی کے واسطے واپس ہوئے

ہم خطاکاروں کو آقاﷺ فکر اب کس بات کی

حشر میں جب آپ ہوں گے بخشوانے کے لیے

بوبکر ہوں، یا عمر، عثمانِ غنی ہوں یا علی

ہیں ستوں اسلام کے چاروں خلیفہ آپ کے

دل میں کوثر ہے اگر تو باندھیے رختِ سفر

طوفِ کعبہ کے لیے، دیدِ مدینہ کے لیے


معین الدین کوثر

No comments:

Post a Comment