Monday, 12 January 2026

محبت دل میں اس بیداد گر کی

 محبت دل میں اس بے داد گر کی

مصیبت ہو گئی ہے عمر بھر کی

کوئی ہو دیکھنے والا تو دیکھے

شبِ غم کس طرح ہم نے بسر کی

جبینِ شوق کے بے تاب سجدے

امانت ہیں تمہارے سنگِ در کی

اسی کا نام جینا ہے جہاں میں

یہاں جو زندگی ہم نے بسر کی

ہمارے بعد دے گی داد دنیا

ہماری کاوشِ فکر و نظر کی

محبت اس بتِ بد خو سے سرشار

یہ جرأت آپ نے کیا دیکھ کر کی


جیمنی سرشار سونی پت

No comments:

Post a Comment