بخت کی جب تختیاں لکھی گئیں
میرے حق میں تلخیاں لکھی گئیں
آپ کو بخشی گئی بادِ صبا
اور مجھ کو آندھیاں لکھی گئیں
ان کے سارے دوش تو بخشے گئے
میری ساری غلطیاں لکھی گئیں
جھوٹ ان کے سب نوازے ہی گئے
میرے سچ پہ پھانسیاں لکھی گئیں
کیسے ملتی ارتقاء تابش مجھے
بخت میں جب پستیاں لکھی گئیں
تابش دھرم کوٹی
ترسیم لال ٹھاکر
No comments:
Post a Comment