مولیٰ یہ تمنا ہے کہ جب جان سے جاؤں
جس شان سے آیا ہوں اسی شان سے جاؤں
بچوں کی طرح پیڑوں کی شاخوں سے میں کودوں
چڑیوں کی طرح اڑ کے میں کھلیان سے جاؤں
ہر لفظ مہکنے لگے، لکھا ہوا میرا
مجھ میں کوئی ویرانہ بھی آباد ہے شائد
سانسوں نے بھی پوچھا تھا، بیابان سے جاؤں
زندہ مجھے دیکھے گی تو ماں چیخ اٹھے گی
کیا زخم لئے پیٹھ پہ میدان سے جاؤں
کیا سوکھے ہوئے پھول کی قسمت کا بھروسا
معلوم نہیں کب ترے گلدان سے جاؤں
منور رانا
No comments:
Post a Comment