چلو ظلمت کا یہ اندھا سفر آسان کر جائیں
کسی کے کام آئیں اپنیآنکھیں دان کر جائیں
بہت دن رہ لیے اس جسم میں، اب یہ ارادہ ہے
یہ گھر خالی کریں، اس شہر کو ویران کر جائیں
ہم ایسے لوگ ہیں، اپنی جدائی کے سمندر میں
ہر اک ساحل کو لے ڈوبیں، نگر سنسان کر جائیں
یہ صحرا زندگی کا ہے، یہاں سائے نہیں ملتے
بلا کی دھوپ ہے، یادوں کی چھتری تان کر جائیں
سوائے اس کے ان سے وقتِ رخصت اور کیا کہتے
ہمارے خواب لوٹا دیں، یہی احسان کر جائیں
متاعِ فن ہم اپنی جیب میں رکھتے تو ہیں ساجدؔ
چلو کچھ دل جلوں کے کیف کا سامان کر جائیں
ہمیں جو جانتے ہیں ان کی حیرت اور بڑھ جائے
نہیں جو جانتے، ان کو بھی ہم حیران کر جائیں

اعتبار ساجد
No comments:
Post a Comment