Wednesday, 2 September 2015

تمہارا دین مشکل ہے میرا آسان رہنے دو

تمہارا دین مشکل ہے، میرا آسان رہنے دو
خدارا، شیخ! مجھ کو تم فقط انسان رہنے دو
کہانی قصہ گو! مجھ کو جہنم کی سناؤ مت
خدا کی رحمتوں پر تم میرا ایقان رہنے دو
بے چارہ مضمحل دیکھو تہِ جزدان ہوتا ہے
گواہی دو جو دینی ہے، ارے قرآن رہنے دو
میری نیت تمہاری نیتوں سے لاکھ بہتر ہے
مِرے اعمال میں ہے جو کوئی فقدان رہنے دو
مجھے بازار میں تم دیکھ کر قیمت لگاتے ہو
یہ سودا تم سے بڑھ کر ہے ارے نادان! رہنے دو

رضا نقوی

No comments:

Post a Comment