Wednesday, 2 September 2015

اگر مجھ سے محبت ہے مجھے سب اپنے غم دے دو

 فلمی گیت


اگر مجھ سے محبت ہے مجھے سب اپنے غم دے دو

ان آنکھوں کا ہر اک آنسو مجھے میری قسم دے دو

اگر مجھ سے محبت ہے


تمہارے غم کو اپنا غم بنا لوں تو قرار آئے

تمہارا درد سینے میں چھپا لوں تو قرار آئے

وہ ہر شے جو تمہیں دکھ دے مجھے میرے صنم دے دو

اگر مجھ سے محبت ہے


شریکِ زندگی کو کیوں شریکِ غم نہیں کرتے

دکھوں کو بانٹ کر کیوں ان دکھوں کو کم نہیں کرتے

تڑپ اس دل کی تھوڑی سی مجھے میرے صنم دے دو

اگر مجھ سے محبت ہے


ان آنکھوں میں نہ اب مجھ کو کبھی آنسو نظر آئیں

سدا ہنستی رہیں آنکھیں، سدا یہ ہونٹ مسکائیں

مجھے اپنی سبھی آہیں، سبھی درد و الم دے دو

اگر مجھ سے محبت ہے


راجا مہدی علی خان

No comments:

Post a Comment