Wednesday, 2 September 2015

بدبودار غلیظ اور بھوکے ننگے رہنے والے لوگ

بدبودار، غلیظ اور بھوکے ننگے رہنے والے لوگ
ہم نہ مانیں ہم جیسے ہیں، یہ نیلے اور کالے لوگ
وہ لکھتا ہے پتھر اندر کیڑوں کو میں پالتا ہوں
اس کو لکھو مٹی اوپر رینگتے آ کے پالے لوگ
وہ سجدے کے اندر بس اک سوکھی روٹی مانگتے ہیں
ان کو کافر کہتے ہیں یہ جنت بیچنے والے لوگ
ایک سے بڑھ کر ایک یہاں پر نوچ کے کھانے والا ہے
اس دنیا میں دیکھے میں نے بنتے روز نوالے لوگ
تیری کرسی ان کے سر پر، یہ سر ٹوٹنے والے ہیں
اوپر رہنے والے! نیچے آ جا، آج بچا لے لوگ

رضا نقوی

No comments:

Post a Comment