Saturday 19 September 2015

کبھی آپ ہنسے کبھی نین ہنسیں کبھی نین کے بیچ ہنسے کجرا

چنچل

"کبھی آپ ہنسے، کبھی نین ہنسیں، کبھی نین کے بیچ ہنسے کجرا"
کبھی سارا سندر انگ ہنسے، کبھی انگ رکے، ہنس دے گجرا
یہ سندرتا ہے یا کوِتا، میٹھی میٹھی مستی لائے
اس روپ کے ہنستے ساگر میں ڈگ مگ ڈولے من کا بجرا
یہ موہن مدھ متوالی ہے، یہ مے خانے کی چنچل ہے
یہ رُوپ لٹاتی ہے سب میں، پر آدھے منہ پر آنچل ہے
کیا ناز انوکھے اور نئے سیکھے اِندر کی پریوں سے
اور ڈھنگ منوہر اور زبری سوجھے ساگر کی پریوں سے
پہلے سپنوں میں آتی ہے، پازیبوں کی جھنکاروں میں
آوارہ کر کے چین مِرا، چھپ جاتی ہے سیاروں میں

میرا جی

No comments:

Post a Comment