زہر ان کے ہیں مِرے دیکھے ہوئے بھالے ہوئے
یہ تو سب اپنے ہیں زیرِ آستیں پالے ہوئے
ان کے بھی موسم ہیں، ان کے بھی نکل آئیں گے ڈنک
بے ضرر سے اب جو بیٹھے ہیں سپر ڈالے ہوئے
بڑھ کے جو منظر دکھاتے تھے کبھی سیلاب کا
چھلکی ہر موجِ بدن سے حسن کی دریا دلی
بوالہوس کم ظرف، دو چُلّو میں متوالے ہوئے
کھُل گئے تو بُوئے معنی ہر طرف اڑتی پھِری
بند ہو کر لفظ باقرؔ نطق پر تالے ہوئے
سجاد باقر رضوی
No comments:
Post a Comment