فلمی گیت
اک دن بک جائے گا ماٹی کے مول
جگ میں رہ جائیں گے پیارے تیرے بول
دوجے کے ہونٹوں پر دے کر اپنے گیت
کوئی نشانی چھوڑ، پھر دنیا سے ڈول
اک دن بک جائے گا ماٹی کے مول
انہونی پت میں کانٹے لاکھ بچھائے
ہونی تو پھر بھی بچھڑا یار ملائے
یہ بِرہا، یہ دُوری، دو پَل کی مجبوری
پھر کوئی دل والا کاہے کو گھبرائے
دھارا جو بہتی ہے، مل کے رہتی ہے
بہتی دھارا بن جا، پھر دنیا سے ڈول
اک دن بک جائے گا ماٹی کے مول
جگ میں رہ جائیں گے پیارے تیرے بول
پردے کے پیچھے بیٹھی سانول گوری
تھام کے تیرے میرے من کی ڈوری
یہ ڈوری نہ چھُوٹے، یہ بندھن نہ ٹُوٹے
بھور ہونے والی ہے، اب رہنا ہے تھوڑی
سر کو جھکائے تُو بیٹھا کیا ہے یار
گوری سے نیناں جوڑ پھر دنیا سے ڈول
اک دن بک جائے گا ماٹی کے مول
جگ میں رہ جائیں گے پیارے تیرے بول
مجروح سلطانپوری
No comments:
Post a Comment