Tuesday, 3 November 2015

کہتے ہیں مجھ سے عشق کا افسانہ چاہیے

کہتے ہیں مجھ سے عشق کا افسانہ چاہیے
رُسوائی ہو گئی، تمہیں شرمانا چاہیے
خود دار اتنی فطرتِ رندانہ چاہیے
‘ساقی یہ خود کہے تجھے ’پیمانہ چاہیے
عاشق بغیر حسن و جوانی فضول ہے
جب شمع جل رہی ہو تو پروانہ چاہیے
آنکھوں میں دَم رکا ہے کسی کے لیے ضرور
ورنہ مریضِ ہجر کو مر جانا چاہیے
وعدہ تھا ان کا رات کے آنے کا اے قمرؔ
اب چاند چھپ گیا، اُنہیں آ جانا چاہیے

استاد قمر جلالوی

No comments:

Post a Comment