Sunday 17 January 2016

لو آج کی شب بھی سو چکے ہم

لو آج کی شب بھی سو چکے ہم

شامِ جدائی پھر لوٹ آئی سوئے ہوئے فتنوں کو جگایا
اک بے نام کسک کے ہاتھوں، بات بات پہ دل بھر آیا
آج بھی شاید ساتھ تمہارا منزل تک دینا ہے ستارو
پہلے بھی ہم نے اکثر تم کو صبح کی وادی تک پہنچایا
آنکھ مچولی کھیلا کریں گے کب تک یہ راتوں کے دھندلکے
چاپ چاپ پر دل پوچھے گا، یہ کون آیا ۔ یہ کون آیا
انشاؔ جی پھر اتنی سویرے صبر کا دامن چھوڑ رہے ہو
پچھلی رات کا درد ابھی تک سینے سے مٹنے نہیں پایا

ابن انشا

No comments:

Post a Comment