Wednesday 20 January 2016

خون تھوکا شب فرقت میں بسر ہونے تک

خون تھوکا شبِ فرقت میں بسر ہونے تک
کیا بتاؤں کہ جو بِیتی ہے سحر ہونے تک
کہکشاں کی ہیں تِری یاد میں آنکھیں ہر شب
اور کیا چاہیۓ ۔۔ اب خون جگر ہونے تک
کوئی مہتاب جو چمکا بھی تو بس یوں چمکا
بجھ گیا ۔۔۔ باعثِ التفاتِ نظر ہونے تک
اس کہانی کے خدا جانے کہاں ہیں کردار
ہم نے لکھی تھی گھروندے سے جو گھر ہونے تک
دل شکستہ ہوں کے مشکل ہے زمینِ غالبؔ
جان نکل جائے گی ۔ مصرعِ طرح ہونے تک

اسلم راہی

No comments:

Post a Comment