Wednesday, 20 January 2016

درد محبت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو

دردِ محبت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
جذبۂ حلفت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
یہ گھر بار لوٹنے والے بتلائیں گے
شوق شہادت کیا ہوتا ہے تم کیا جانو
کاش کہ تم ہوتے اس کے انجام سے واقف
نشۂ شہرت کیا ہوتا ہے ۔۔۔ تم کیا جانو
کیسے اپنے آپ بھڑکتی ہے چنگاری
شعلۂ نفرت کیا ہوتا ہے، تم کیا جانو
گرمیٔ حشر سے بچ نکلو گے تب پوچھوں گا
سایۂ رحمت کیا ہوتا ہے ۔۔۔ تم کیا جانو
ہم نے قیس کی سختی کاٹی اسلم راہی
پربت پربت کیا ہوتا ہے ۔۔ تم کیا جانو

اسلم راہی

No comments:

Post a Comment