Sunday, 17 January 2016

منزل قریب آئے کوئی راستہ ملے

منزل قریب آئے کوئی راستہ ملے 
دشتِ جنوں میں ساتھ اگر آپ کا ملے 
ہم نے تو آپ کو مانگا ہے آپ سے 
لوگوں کو جو ملے وہ بنامِ خدا ملے 
اس بار وصلِ یار بھی مرنے کے بعد ہو 
اس بار ہم کو جرم سے پہلے سزا ملے 
کیسے سمیٹ پاتے وفاؤں کے بوجھ کو 
صد شکر ہم کو دوست سبھی بے وفا ملے 
خاموشیوں کی زد میں ہے الہام کی اڑان 
وہ لب ہلیں تو میرے ہنر کو صدا ملے 
وہ حسنِ بے مثال اگر ساتھ ہو حسنؔ 
پھر چاہے عمر بھر نہ کوئی دوسرا ملے

علی حسن شیرازی

No comments:

Post a Comment