حدِ نگاہ تک یہ زمیں ہے سیاہ پھر
نکلی ہے جگنوؤں کی بھٹکتی سپاہ پھر
ہونٹوں پہ آ رہا ہے ، کوئی نام بار بار
سناٹوں کے طلسم کو توڑے گی آہ پھر
پچھلے سفر کی گرد کو دامن سے جھاڑ دو
بے رنگ آسماں کو دیکھے گی کب تلک
منظر نیا تلاش کرے گی ۔۔۔ نگاہ پھر
ڈھیلی ہوئی گرفت جنوں کی، کہ جل اٹھا
طاقِ ہوس میں ۔۔۔ کوئی چراغِ گناہ پھر
شہریار خان
No comments:
Post a Comment