Sunday, 17 January 2016

یہ بھی اک دستور ہے شاید پرانا آپ کا

یہ بھی اک دستور ہے شاید پرانا آپ کا
آتے آتے راستے سے لوٹ جانا آپ کا

آپ اپنی اک جگہ کوئی مقرر کیجیے
ہم سے اب ڈھونڈا نہیں جاتا ٹھکانا آپ کا
آتے آتے راستے سے لوٹ جانا آپ کا

وہ میرا کھل کر کسی سے بات کرنا دیر تک
اور مجھے شک کی نظر سے دیکھے جانا آپ کا
آتے آتے راستے سے لوٹ جانا آپ کا

یہ بھی اک دستور ہے شاید پرانا آپ کا
آتے آتے راستے سے لوٹ جانا آپ کا

ایاز جھانسوی

No comments:

Post a Comment