Sunday, 1 May 2016

نظر سے محبت جتانا نہ آیا

نظر سے محبت جتانا نہ آیا
تمہیں یار! آنکھیں لڑانا نہ آیا
کٹی عمر ساری حسینوں میں لیکن
سلیقے سے دل بھی لگانا نہ آیا
چمن میں گلوں نے بہت کوششیں کیں
تمہاری طرح مسکرانا نہ آیا
رسیلی نشیلی نگاہوں سے اپنی
شرابِ محبت پلانا نہ آیا
جمیلؔ آج کہتے تھے وہ انجمن میں
سب آئے مگر وہ دِوانا نہ آیا

جمیل مظہری

No comments:

Post a Comment