Friday, 9 September 2016

دکھ پھولوں تک آ پہنچا ہے

دکھ پھولوں تک آ پہنچا ہے
(سانحۂ آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں)

دکھ کم تھا
دکھ گوتم تھا
جب تک گوتم تھا، دکھ کم تھا 
اب جو دکھ ہے، بھاری ہے 
دکھ بھاری ہے 
بستوں اور کتابوں سے
تاریخ کے پنوں سے
تہذیب کے ابوابوں سے
دکھ ہم سے بھاری ہے
دکھ گوتم سے بھاری ہے 
دکھ طاری ہے، دکھ جاری ہے 
دکھ ٹھہرا ہے
دکھ گہرا ہے 
دکھ گنجان ہوا ہے 
دکھ انسان ہوا ہے 
دکھ بچوں تک آ پہنچا ہے 
اسکولوں تک آ پہنچا ہے
دکھ پھولوں تک آ پہنچا ہے

نصیر احمد ناصر

No comments:

Post a Comment