Friday, 14 October 2016

ہے نام سے خدا کے آغاز کا اجالا

منظوم ترجمہ سوره فاتحہ

ہے نام سے خدا کے آغاز کا اجالا
جو مہربان بڑا ہے، بے حد جو رحم والا
تعریف سب خدا کی، جو رب ہے عالموں کا
جو مہرباں بڑا ہے، بے حد جو رحم والا
محشر کے دن کا مالک، روزِ جزا کا والی
تجھ کو ہی پوجتے ہیں، ہم تیرے ہی سوالی
سیدھی ڈگر پہ لے چل، ثابت قدم بنا دے
نعمت جنہیں عطا کی، ان کی روِش سُجھا دے
نَے ان کی راہ جن پر، قہر و غضب ہوئے ہیں
نَے ان کی جو بہک کر گمراہ ہو گئے ہیں

آغا شاعر قزلباش

افسر الشعرا آغا مظفر علی بیگ المعروف آغا شاعر قزلباش نے قرآنِ کریم کا منظوم ترجمہ بھی کیا تھا جس میں سے سورہ فاتحہ کا ترجمہ ملا جو آپ سب سے شئیر کرتا ہوں۔

No comments:

Post a Comment