Friday, 14 October 2016

آدمی اک تضاد باہم ہے

آدمی اک تضادِ باہم ہے
کبھی جنت کبھی جہنم ہے
غم ہے اک نعمتِ خداوندی
جتنا برتو اسی قدر کم ہے
التفات آپ کا بجا،۔ لیکن
کیا خوشی ہے کہ آنکھ پُرنم ہے
بجھ رہے ہیں چراغِ دَیر و حرم
دل جلاؤ کہ روشنی کم ہے
اب کسی سے گلہ نہیں مجھ کو
اپنی دنیا ہی اپنا عالم ہے

سحاب قزلباش

آصف جیلانی نے اپنے ایک کالم میں اسے سحاب قزلباش سے منسوب کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment