کب تک دلِ مایوس کو برباد کریں گے
اب ہم تِری امید سے فریاد کریں گے
کعبے پہ ہی موقوف نہیں، ضد ہے بتوں کو
جس گھر میں رہیں گے اسے برباد کریں گے
یکسوئی سے بیٹھیں گے تو اے خلوتِ زنداں
فریاد کی محشر میں نہ رکھ ہم سے تو امید
جلوے تِرے لَوٹیں گے کہ فریاد کریں گے
سیمابؔ مِری قدر کریں یا نہ کریں آج
مرنے پہ ضرور اہلِ وطن یاد کریں گے
سیماب اکبر آبادی
No comments:
Post a Comment