Monday, 17 October 2016

قید غم حیات سے گھبرا رہا ہوں میں

قیدِ غمِ حیات سے گھبرا رہا ہوں میں
گھبرا رہا ہوں اور جیۓ جا رہا ہوں میں
منزل کا کچھ پتہ ہے نہ راہوں سے واسطہ
لے جا رہا ہے شوق، چلا جا رہا ہوں میں
کیا میرے ترکِ وعدہ کا تجھ کو یقیں نہیں
ساقی! تِرے لبوں کی قسم کھا رہا ہوں میں
چھُوتی نہیں مجھے پرِ جبریلؑ کی ہوا
یہ کن بلندیوں پہ اڑا جا رہا ہوں میں
سیمابؔ کس نے عرش سے آواز دی مجھے
کہہ دو کہ انتظار کرے،۔ آ رہا ہوں میں

سیماب اکبر آبادی

No comments:

Post a Comment