Tuesday 18 October 2016

تیرہ بختی کو کسی طرح چھپایا نہ گیا

 تِیرہ بختی کو کسی طرح چھپایا نہ گیا

دو قدم چھوڑ کے مجھ کو مِرا سایا نہ گیا 

تیرے آگے سرِ تسلیم جھکایا نہ گیا

تِرے ہوتے بھی خدا تجھ کو بنایا نہ گیا

الله، الله، مِرے دل میں سمانے والے

وسعتِ کون و مکاں میں بھی سمایا نہ گیا

کاش، کچھ اور مِری عمر وفا کر جاتی

ان کو حسرت ہے کہ جی بھر کے ستایا نہ گیا

شوق سے بارِ غمِ عشق اٹھایا میں نے

یہ تِرا ناز نہیں ہے، کہ اٹھایا نہ گیا

شکر صد شکر کہ مشکل کوئی اٹکی نہ رہی

غم بھی اتنا دیا قسمت نے کہ کھایا نہ گیا


مخمور دہلوی  

No comments:

Post a Comment