خواب کے دوران ہی تعبیر چوری ہو گئی
تُو نہیں بچھڑا مِری تقدیر چوری ہو گئی
کچھ نہیں معلوم دل کی ٹوٹتی دیوار سے
خود ہٹائی یا تِری تصویر چوری ہو گئی
اب تو کوئی دو قدم وحشت میں بڑھ جائے تو بس
اول اول دل سے احساسِ سکونت چھِن گیا
آخر آخر حسرتِ تعمیر چوری ہو گئی
شہر کا کیا حال ہے میں جانتا ہوں دوستو
رات زنداں سے مِری زنجیر چوری ہو گئی
لیاقت علی عاصم
No comments:
Post a Comment