مجھ کو آتا نہیں ظالم کی اطاعت کرنا
میری تاریخ میں لکھا ہے بغاوت کرنا
گو کہ یہ کام ضروری بھی نہیں ہے اتنا
دل کی بس ضد ہے تِرے ساتھ محبت کرنا
لفظ میراث میں چھوڑے ہیں تو ڈر لگتا ہے
اپنا شیوہ ہے شکایت نہیں کرتے کچھ بھی
ہم نے سیکھا ہے اسی طور محبت کرنا
اس کو کیا ہو گا کسی نفل عبادت کا ثواب
جس کو آیا نہ کبھی فرض عبادت کرنا
کلیم احسان بٹ
No comments:
Post a Comment