ایک دفنائی ہوئی آواز
پھولوں اور کتابوں سے آراستہ گھر ہے
تن کی ہر آسائش دینے والا ساتھی
آنکھوں کو ٹھنڈک پہچانے والا بچہ
لیکن اس آسائش اس ٹھنڈک کے رنگ محل میں
بنیادوں میں بے حد گہری چنی ہوئی
اک آواز برابر گریہ کرتی ہے
مجھے نکالو
مجھے نکالو
پروین شاکر
No comments:
Post a Comment