وحشت تُو کیا سوچ کے مجھ سے حصہ مانگنے آئی ہے
میرے پاس تو خود اپنی مقدار سے کم تنہائی ہے
کس نے سوچا عشق کے کھیل میں اس کا ساتھ نبھاؤں گا
کس نے میرا نام پکارا کس کی شامت آئی ہے؟
تم اب قیس کی شہرت دیکھنے لگ جاؤ تو مرضی ہے
مجھ میں رہ کر آخر اس کو مشکل پیش تو آئے گی
مچھلی ستھرے پانی کی ہے، اور تالاب میں کائی ہے
اس نے مجھ کو تھوڑا بہت اگر کچھ بول دیا تو کیا
میں نے بھی تو اس کو اپنی ساری چُپ سنوائی ہے
جانے صبر کا پھل کیسا ہو، لیکن تیرے کہنے پر
امیدوں کا پانی دے کر گھر میں آس اُگائی ہے
دانش نقوی
No comments:
Post a Comment