مصیبتیں سر برہنہ ہوں گی، عقیدتیں بے لباس ہوں گی
تھکے ہوؤں کو کہاں پتہ تھا کہ صبحیں یوں بدحواس ہوں گی
تُو دیکھ لینا ہمارے بچوں کے بال جلدی سفید ہوں گے
ہماری چھوڑی ہوئی اداسی سے سات نسلیں اداس ہوں گی
کہیں ملیں تم کو بھوری رنگت کی گہری آنکھیں، مجھے بتانا
میں سردیوں کی ٹھٹھرتی شاموں کے سرد لمحوں میں سوچتا ہوں
وہ سرخ ہاتھوں کی گرم پوریں نجانے اب کس کو راس ہوں گی
یہ کس کی بیٹی کے سر کی چادر کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہے؟
تم اس کے گاؤں میں جا کے دیکھو تو آدھی فصلیں کپاس ہوں گی
دانش نقوی
اس کلام کی تلاش میں یہاں پہنچا تو انتہائی
ReplyDeleteخوشگوار حیرت ہوتی۔
اردو رسم الخط اگر کچھ اور عرصہ ژندہ رہا تو آپ کی کاوشوں کا بھی مرہون منت رہے گا۔
جزاکم اللہ
بہت نوازش محترم
Delete