Monday 27 July 2020

سمجھے بغیر بھی کبھی سوچے بغیر بھی

سمجھے بغیر بھی، کبھی سوچے بغیر بھی
رہتا ہے "کوئی" رابطہ "رکھے" بغیر بھی
اِمشب فراق میں ہے چراغوں کا اہتمام
لگنے لگا ہے دل "مِرا" تیرے بغیر بھی
نیندیں نہیں نصیب میں لیکن وہ میرا خواب
مجھ کو دکھائی دیتا ہے "دیکھے" بغیر بھی
اس "کائنات" پر، جو "خدا" نے بنائی ہے
گزرا ہے کوئی وقت "خدا" کے بغیر بھی
اب اور کیا کروں کہ اسے بھول جاؤں میں
رہنے لگا ہوں اب تو میں اپنے بغیر بھی

مقصود وفا

No comments:

Post a Comment