آم نامہ
نامہ نہ کوئی یار کا پیغام بھیجیے
اس فصل میں جو بھیجیے بس آم بھیجیے
ایسا ضرور ہو کہ انہیں رکھ کے کھا سکوں
پختہ ہوں اگر بیس تو دس خام بھیجیے
معلوم ہی ہے آپ کو بندے کا ایڈریس
ایسا نہ ہو کہ آپ یہ لکھیں جواب میں
تعمیل ہو گی پہلے مگر دام بھیجیے
اکبر الہ آبادی
آموں کا تحفہ ملنے پر یہ غزل آپ سب آم کے رسیا خواتین و حضرات کے نام
No comments:
Post a Comment