Tuesday 28 July 2020

سیر بازارِ جہاں کرتے ہوئے ہم کو چلا

سیرِ بازارِ جہاں کرتے ہوئے ہم کو چلا
دل کی قیمت کا پتہ، پھول کی ارزانی سے
کن ستاروں نے جڑیں پکڑیں سفالِ نم میں
شب گزیدوں کی سماوات میں گل بانی سے
قافلے مثلِ صبا دل سے گزر جاتے ہیں
کون ملتا ہے بھری بھیڑ میں آسانی سے
گھر کے ہوتے ہوئے ہم ایسے سفر بخت نجوم
ملتے آئے ہیں بہت بے سر و سامانی سے

نیلوفر افضل

No comments:

Post a Comment