Monday 27 July 2020

پلٹنے والوں نے دشنام جب تمہارا دیا

پلٹنے والوں نے دُشنام جب تمہارا دیا
اجل  کے ہاتھ نے خود بام سے اتارا دیا
جوابی کاپی میں لکھی ہوئی غزل پہ مجھے
کسی نے ہنستے ہوئے سرخ سا ستارا دیا
چمن کی اوٹ سے رخ پھیر کر پری وش نے
ہوائے شام کو "تھم" جانے کا اشارہ دیا
وہ فاصلہ تھا کے میں نے ہوا کے ہاتھ اسے
دعا" کی "ڈور" سے باندھا ہوا "غبارہ" دیا"
کسی نے چھتری خریدی تو ربِ باراں نے
مِری بھی چھت پہ برسنے کو ابر پارہ دیا

نیلوفر افضل

No comments:

Post a Comment