Sunday, 26 July 2020

بچھڑنے والوں کا کیسے نہ غم کیا جائے

بچھڑنے والوں کا کیسے نہ غم کِیا جائے
یہ بوجھ ایسا نہیں ہے؟ کہ کم کِیا جائے
میں ایک بار نہیں، بار بار ہنستا ہوں
کسی طرح تو "اداسی" کو کم کیا جائے
کوئی سبیل نہیں "پیاس" کو بجھانے کی
سوائے اسکے کہ آنکھوں کو نم کیا جائے
وہ اور ہوں گے، جو انصاف چاہتے ہیں ترا
گناہ گار ہوں، مجھ پر "کرم" کیا جائے
یہ خود سے ملنے ملانے کی ایک صورت ہے
کہ رابطہ ذرا دنیا سے، "کم" کیا جائے

کاشف حسین غائر

No comments:

Post a Comment