Tuesday, 28 July 2020

صورت یار کی تلاوت کی

صورتِ یار کی تلاوت کی 
زندگی بھر یہی عبادت کی
گھر میں جو پیڑ تھا مِرے اس پر
شاخ مرجھا گئی محبت کی
گاؤں میں لگ نہیں رہا تھا دل
شام بھی آ گئی تھی ہجرت کی
راستہ طے نہیں کیا ہم نے
ہم نے بے فائدہ مسافت کی
تُو نے ایسا بنا دیا کہ یہاں
ہم نے ہر شخص سے محبت کی
اس نے آنکھوں کو کھول کر احمد
روشنی پر بڑی عنایت کی

احمد رضوان

No comments:

Post a Comment