Monday, 27 July 2020

اے لڑکی اے اور طرح کی باتوں والی

اے لڑکی

اے اور طرح کی باتوں والی
جھوٹ اور کھوٹ سے خالی
لڑکی
تُو نے
کیسی سرشاری، دلداری سے
ایک انوکھی من موہنی
فرمائش کی ہے
سوچ رہا ہوں
میری تجھ سے
بس اتنی سی رسم و راہ ہے
کہ، میں تیرے کان میں آ کر
چپکے چپکے، چوری چوری
ویسی ہی سرشاری اور دلداری سے
بس اتنا کہہ دوں
اے لڑکی
اے اور طرح کی باتوں
ٹھنڈی راتوں
والی لڑکی
گھر کے سارے
کام کاج سے
چھٹی لے لے
آج تمہاری سالگرہ ہے

زکریا شاذ

No comments:

Post a Comment