Monday 27 July 2020

کیسے دل کو روشن کرتی آوازیں

کیسے دل کو روشن کرتی آوازیں
اجلے لفظ تھے لیکن میلی آوازیں
پتھر جیسی کور سماعت پر گرتی
چھن چھن کرتے گھنگرو جیسی آوازیں
ایک طرف ساکت ہے نیلی خاموشی
اک جانب رقصاں زہریلی آوازیں
اس نے کھینچ کے بھیجی اک گونگی تصویر
اور میں نے تصویر سے کھینچی آوازیں
زرد رُتوں کی خشک خموشی بھول گئی
سبز دنوں میں دیکھ کے بھیگی آوازیں
میں نے نیند سے ملتی جلتی حالت میں
اکثر دیکھیں چہرہ بنتی آوازیں
میری چپ کو مات نہیں دے پائیں گی
بھانت بھانت کی چالیں چلتی آوازیں

نیلم ملک

No comments:

Post a Comment